جمہوریہ چیک میں لاک ڈاؤن ختم

0
جمہوریہ چیک میں کرونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ حد تک کمی آئی ہےجس کے باعث چیک حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔لاک ڈاؤن ختم کرنے کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا جبکہ مختلف تفریحی مقامات بھی کھول دیئے گئے اور ماسک پہننے کے اصولوں کو ختم کرتے ہوئے ایک جگہ زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پرسے بھی پابندی ہٹا دی گئی ۔چیک دارالحکومت پراگ میں لوگوں نے آزادی کی خوشی کا انوکھا اظہارکیا اور سخت لاک ڈاؤن کے اختتام پر شہریوں کی جانب سے آوٹ ڈور پارٹی کا اہتمام کیا۔پراگ کے چارلس پُل پر پر 5 سو میٹر طویل ڈنر ٹیبل سجائی گئی اور اس فیئرپارٹی میں 2 ہزار شہریوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر میوزیشنز نے خوبصورت دھنوں سےماحول کا مزید مسحورکن بنا دیا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: