سنتھیا رِچی کی فوری ملک بدری روک دی گئی

0
اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی شہری کی فوری ملک بدری روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سنتھیا رچی کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا،، چیف جسٹس اطہر من اللہ کاکہنا تھا کہ آئندہ سماعت تک سنتھیا ڈی رچی تمام الزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرے، ہم یقینی بنائیں گے کہ پٹیشنر کو مکمل انصاف ملے ۔امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں کیس کیے ہوئے ہیں جبکہ میرے خلاف بھی کیس چل رہے ہیں لیکن وزارت داخلہ نے ویزہ مسترد کرتے وقت نہ وجوہات کا ذکر کیا اور نہ ہی مجھے سنا ، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ،ویزہ بنیادی حق نہیں بلکہ ایک استحقاق ہوتا ہےاس ویزہ مسترد کرنے میں وجوہات کا ذکر کرنا ضروری نہیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آزادی اظہاررائے کاحق غیر محدود نہیں ہوتا،آئین کے مطابق اس کی بھی حد ہوتی ہے ،عدالت نے استفسار کیا آپ کی ویزے کے علاوہ کوئی اورشکایات ہے؟،وکیل سنتھیارچی نے کہا کہ 2 درخواستیں ایف آئی اے میں زیرالتواہیں ۔ اس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: