وایو طوفان نے پاکستان کا رخ کر لیا،سندھ میں بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے مغربی ساحل سے آنے والے طوفانی وایو نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے اوراب یہ طوفان کراچی کے جنوب مغربی ساحلی علاقے سے محض 725 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ طوفانی ہوائیں 135 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں، طوفانی ہواؤں کے باعث سندھ کے اضلاع بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر ماہی گیروں کو کل شام تک مچھلی کے شکار کے لیے سمندر کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ سندھ کے شہری اداروں کے لیے بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔وایو طوفان اس وقت بھارتی ریاست گجرات میں داخل ہوچکا ہے اور اب اس کا رخ سندھ کی جانب ہے، گرمی سے بے حال شہریوں کے لیے بارشوں کی پیش گوئی کسی خوش خبری سے کم نہیں تاہم اس موقع پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.