کرونا نے خوشی کے تہوار کو خوف میں بدل ڈالا

0

سعودی عرب نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت داخلہ کاکہنا ہےکہ عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات 23 مئی سے 27 مئی تک ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
وزارت داخلہ نےواضح کیا کہ ماہ رمضان کے اختتام تک ریاست کے تمام شہروں اور علاقوں میں لوگوں کو صبح 9 سے شام 5 بجے کے درمیان آزادانہ طور پر نقل مکانی کرنے کی اجازت ہے تاہم ان 8 گھنٹوں کے دوران لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا تاہم مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا اور کسی شخص کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
اس سے قبل وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کے طور پر لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا کیونکہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کورونا وائرس کی وبا کا اختتام نہیں ہوجاتا۔
سعودی حکام کے مطابق ملک میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور دو روز قبل ریاست میں ایک ہی دن میں ایک ہزار 912 ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 24 مارچ کو سعودی عرب میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: