قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح سے چوکنا

ملک دشمن عناصر کےخاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی کارروائیاں تیزکردیں،،بہاولنگر میں سی ٹی ڈی نے ایکشن کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء برآمد ہوئیں،جنہیں قبضے میں لے لیاگیاذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ہارون آباد روڈ پر واقع بستی خلیل آباد میں کارروائی کرکے دہشت گرد عمر خورشید کو گرفتارکیا،دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔گرفتار دہشت گرد کا تعلق راولا کوٹ ضلع پونچھ آزاد کشمیر سے بتایا گیاہے، دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، ملزم سےاہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.