کرونا وائرس مزید78جانیں لے گیا

0
کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ ساڑھے 21 ہزار سے زائد ہو گئی،جبکہ 24گھنٹے کے دوران78افراد جاں بحق ہوگئے موذی وباء سے مرنے والوں کی کُل تعداد 4 ہزار 551 تک جا پہنچی ہے۔سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 89 ہزار 225 ہو چکی ہے،جبکہ ایک ہزار 437 کرونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 78 ہزار 956 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 819 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 938 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 973 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 82 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 129 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کرونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 666 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 122 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 511 کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کرونا کے اب تک 1 ہزار 135 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 32 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 6 ہزار 60 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 913 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: