دنیا بھر میں کرونا کا قہر جاری!!!

0
کرونا کے وار تھم نہ سکے،دنیا بھر میں 61 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے،کرونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 46ہوگئی،متاثرہ افرادکی تعداد 24لاکھ7ہزار211ہوگئی،ترکی میں کرونا مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئیامریکامیں مزید1534ہلاکتوں سے کرونا سے اموات 40 ہزار سے بڑھ گئیں،25ہزار511نئےکیسزکے بعدتعداد7لاکھ 64ہزاربڑھ گئی،مخالفین نےامریکی صدرٹرمپ کی بلڈنگز کے سامنے مصنوعی لاشیں رکھ کر احتجاج بھی کیابرطانیہ میں مزید 596 افراد لقمہ اجل بن گئے۔سپین میں 410،اٹلی میں 433،فرانس میں 395 اور بیلجیئم میں 230 ،نیدرلینڈ میں83،جرمنی میں 48،سوئٹزرلینڈمیں25افراد جان سے گئے۔بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی اور 556 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں کروناسےمزید127اموات کےبعدتعداد2 ہزار17ہوگئی، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد86ہزار306ہوگئی،سعودی عرب میں مزید 1088 مریضوں کے اضافے کے ساتھ تعداد 9 ہزار 362ہو گئی،بنگلادیش میں اب تک دو ہزار 456 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 91 انتقال کر چکے ہیں۔24 گھنٹے کے دوران ایران میں 87،انڈونیشیا میں 47 اموات ہوئیںروس 42 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ کرونا کے شکار 10 بڑے ملکوں میں شامل ہو گیا،تاہم روس میں ٹیسٹنگ کی رفتار بھی تیز ہو گئی ہے،اب تک روس میں 19 لاکھ 40 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: