مہلک وائرس کے وار!!!

0
امریکا میں بھی کرونا سے تباہی رک نہ سکی،،ایک ہی روز میں 2ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے،مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ گئی،نیو یارک،نیو جرسی اور مشی گن زیادہ متاثر ہیں،دنیا بھرمیں کرونا سے ہلاک افراد کی تعدادایک لاکھ45ہزار سے زائد ہو گئی ،وائرس سے21لاکھ82ہزار سےزائد افراد متاثر ہوئے ،5لاکھ47ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیںبرطانیہ میں کرونا سے861اموات کے بعد تعداد13 ہزار 729ہو گئی ،وائرس کے باعث مہلک وباء سے ہونے والی ہلاکتیں چھپائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔برطانوی حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ وبا سے ہونے والی تمام ہلاکتوں کو شمار نہیں کر رہی۔بی بی سی کے مطابق برطانوی حکومت نے کرونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار میں صرف ان اموات کو شامل کیا ہے جو ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ کیئر ہومز میں مرنے والوں کو اس میں گنا نہیں جا رہا۔فرانس میں مزید 753افرادہلاک ہو گئے،مرنے والوں کی تعداد 17ہزار 920 ہوگئی،اٹلی میں کروناسےمزید 525ہلاکتیں،تعداد 22ہزار 170 تک جاپہنچی،سپین میں 503افراد جان سے گئے،مجموعی تعداد19 ہزار315 ہوگئی،ایک لاکھ84ہزار948افراد کرونا وائرسکا شکار ہیں،بیلجئیم میں 417 اورجرمنی میں کرونا سے248زندگیاں ِچھن گئیںایران میں کرونا سے92افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں کی تعدادتعداد4ہزار869ہوگئی،ترکی میں بھی جان لیوا وائرس سے125افراد دم توڑ گئے،ہلاکتوں کی تعدادایک ہزار643تک جا پہنچی

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: