کرونا وائرس کے جان لیوا حملے جاری

0
دنیا بھر میں مہلک وائر س کے وار جاری ہیں،،،کرونا وائرس دنیا کے 5 لاکھ 92 ہزار کےقریب لوگوں کی زندگیاں لے گیا،،،جبکہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ انتالیس لاکھ سے زائد ہے،امریکا میں ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد اموات ہو گئیں،برازیل میں اموات چھہتر ہزار،جبکہ مریض بیس لاکھ سے زائد ہیں۔بھارت میں مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 56 ہزاراور 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوگئیں۔ادھر امریکی شہر میامی میں ہلاکتوں میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا گیا جبکہ سپین میں 2 ماہ بعد کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ترکمانستان میں وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی بار پابندیوں کا اطلاق ہوا اور بازار،ریستوران اور مذہبی مقامات بندکر دیے گئے۔ ترکمانستان میں سرکاری طور پر ابھی تک کسی کورونا کیس کی تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری جانب بے قابو وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے طب کے عالمی ادارے کرونا ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں تاکہ وبا کو کسی صورت قابو پاسکیں،ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوئی ممکنہ دوا نہ ملی تو اموات اور کیسز بڑھتے جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: