دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری۔۔۔

0
انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار 317 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 96 ہزار نئے کیسز سامنے آئے،وائرس سے اب تک 17 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی تجاوزجبکہ 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد شکار ہیں۔
کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1715 اموات ہوئیں،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 86ہزار نو سوبارہ ہو گئی ہے،جب کہ 14 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، 27 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ 18 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 27ہزارسے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 53 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 428 نئی اموات کے بعد مجموعی اموات 33ہزار سے زائد ہو گئی ہیں،جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 33 ہزار سے بڑھ گئی ہے،برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں،اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 262 اموات ہوئیں۔اوراب تک یہ وائرس اٹلی میں 31ہزارسے زائد انسانوں کی جانیں لے چکا ہے،اور 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 15 ہزار مریض صحت یاب ہوئے،اور 855 مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔
فرانس اور سپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں،فرانس میں 27ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک چکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ سپین میں ہلاکتیں 27ہزار تین سو اکیس ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے،اب تک وائرس سے 14 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 3 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 835 اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: