دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری

0

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری،،انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 33 لاکھ 8 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے،وائرس سے اب تک 2 لاکھ 34 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 22سو اموات ہوئیں،کرونا سےہلاکتوں کی تعداد تریسٹھ ہزار آٹھ سو اکسٹھ ہو گئی،جب کہ دس لاکھ پچانوے ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تیس ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر ایک لاکھ پچپن ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،تاہم اب بھی پندرہ ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں ساڑھے23 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اورتین لاکھ دس ہزار لوگ متاثر ہوئے۔
یورپ میں بھی کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے،،مہلک وائرس نے،سپین میں268،اٹلی میں 285 زندگیاں چھین لیں۔یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں،اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28ہزار کے قریب انسانوں کی جانیں لے چکا ہے،اور دو لاکھ پانچ ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے،جن میں سے 75 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور پندرہ سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔
برطانیہ نے ہلاکتوں میں سپین اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 674 سے زائد افراد ہلاک ہوئے،اور وائرس اب تک 26ہزار سے زائد افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے،تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔
کرونا وائرس سےسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں،سپین میں ہلاکتیں ساڑھے چوبیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں چوبیس ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک چکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار ہو چکی ہے۔

 

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: