چین میں کرونا وائرس سے مزید96 افراد ہلاک

0
چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا،خطرناک وائرس کے باعث مزید96 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں کی مجموعی تعداد24سو سے زائد ہو گئی،متاثرہ افراد کی تعداد78 ہزار تک پہنچ گئیں،مزید سینکڑوں نئے کیسز سامنے آ گئے اور مخلتف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیںکرونا وائر س نے ایران میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی،جاں بحق افراد کی تعداد6 ہوگئی،جبکہ 28افراد متاثر ہوئے ،خطرناک وائرس کی روک تھا م کیلئے تعلیمی ادارے اور ثقافتی مراکز بند کر دئیے گئے ہیں، اٹلی میں کرونا وائرس سے2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ79 افراد متاثر ہوئے ہیںادھرعالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس پرقابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں،متاثرہ ممالک وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مزید وسائل صرف کریں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ٹیڈروس کے مطابق چین سے باہر 26 ممالک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1152 ہو چکی ہےدوسری جانب امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات پھیلانے کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے کچھ اکاؤنٹس میں یہ بھی غلط دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کورونا وائرس امریکی ایجنسی سی آئی اے کا تیارہ کردہ بیالوجیکل ہتھیار ہے جس سے امریکا چین کے خلاف معاشی جنگ لڑرہا ہے۔روسی مہم کی وجہ سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: