ایران سے کرونا وائرس پاکستان پہنچنے کا خدشہ

0
ایران سے کرونا وائرس پاکستان پہنچنے کے خدشے کے سبب پاک ایران سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ایران سے پاکستان آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ زائرین کے بھی ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی،متعلقہ حکام کو زمینی اور ہوائی راستے سے ایران جانے والوں کو روکنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ عام شہریوں پر بھی سفری پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔جام کمال نے بتایا کہ وائرس سے بچاؤ،احتیاطی تدابیر کے لیے خصوصی ٹیمیں بنادی گئی ہیں جو تفتان اوردیگرعلاقوں میں تعینات کی گئی ہیں اور صورتحال کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ادھرمحکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفتان میں سینٹر قائم کردیا گیا جس میں 7 ڈاکٹرز ضروری طبی سامان لے کر پہنچ گئےہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق طبی عملے کی تربیت کے لیے این آئی ایچ کی ٹیمیں اسلام آباد سے وہاں پہنچ گئی ہیں،جلد ہی تفتان میں پی ڈی ایم اے کی معاونت سے 100 بیڈ پر محیط ہسپتال قائم کیا جائے گا،پاک ایران سرحد پر پہلے ہی دو ڈاکٹر تعینات ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: