سندھ میں کرونا کے مزید 2 کیس سامنے آ گئے،مجموعی تعداد31 ہوگئی

0

سندھ میں کرونا وائرس کے دو مزید کیسز آ گئے،جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہو گئی۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ آج کرونا وائرس کے 2 کیسزسامنے آئے،38 سالہ شخص میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،متاثرہ شخص نے سعودی عرب سے کراچی کا سفرکیا تھا،دوسرے متاثرہ شخص کی سفری ہسٹری نہیں،مریض کے والد یورپ سے آئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے والد کا سیمپل لینے کی بھی ہدایت کردی۔ادھر پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کی مریضہ صحتیاب ہو گئی ہے، 48 سالہ خاتون کی کرونا وائرس رپورٹ منفی آئیں۔ترجمان پمز کے مطابق پمز میں زیر علاج مریضہ کے ہفتے میں دو بار ٹیسٹ کیے گئے، مریضہ کے دونوں کرونا ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 10 مریض زیر علاج ہیں۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ مریضوں میں سے 4 کا تعلق بلوچستان، 2 کا پاراچنار اور 4 کا ملک کے دیگر شہروں سے ہے جبکہ انکی حالت بہتر ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ اب تک 6400 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔بھارت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب پاکستان کے ساتھ ملنے والی تمام سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈرزآج سے تا حکم ثانی بند کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کرتار پور راہداری سے زائرین کی آمدورفت بھی تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ رات 12 بجے سے زائرین کی آمدورفت کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: