ملک بھر میں کرونا سے اب تک 124 اموات

0
کرونا کے سائے مزید گہرے،جان لیوا وائرس سے روز بروز کیسز کی تعداد اور ہلاکتوں میں اضافہ ہونے لگا،ملک بھر میں مزید 520 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی ہےدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کے وار جاری ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6505 ہوگئی ہے۔ جب کہ 1ہزار645 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3217 اور سندھ میں 1668 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 912، بلوچستان میں 280 ،گلگت بلتستان میں 237،آزاد کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 17 افراد دم توڑ گئے جو ملک میں ایک دن میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ سندھ 41، پنجاب 34، خیبر پختونخوا 42، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں،3،3 جب کہ اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: