ملک بھر میں کورونا منہ زور ہو گیا

0
پاکستان میں ناصرف کرونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔ جبکہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہو چکی ہے۔
پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 37 ہزار 90 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 683 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کرونا وائرس کے 36 ہزار 364 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 634 کرونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 1 ہو چکی ہے جبکہ اموات 561 ہو گئیں۔کرونا وائرس کے بلوچستان میں 6 ہزار 221 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ہزار 979 کرونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 49 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 927 کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 361 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 23ہزار 100 افراد کے ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 6لاکھ 83 ہزار 608 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 63 ہزار 476 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 465 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: