کرونا نے مزید 24 جانیں لے لیں،385 اموات ہو گئیں

0

ملک بھر میں جان لیوا وائرس نے پنجے گاڑھ لئے۔۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا سےہونےوالی اموات میں سے سب سے زیادہ146 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئیں،جبکہ سندھ 112،پنجاب 106،گلگت بلتستان3،بلوچستان14 اوراسلام آباد میں کرونا سے4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں،ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہے،پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے نو سو نوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جب کہ اب تک چار ہزار تین سو پندرہ مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ چھ ہزار تین چالیس ہو گئی،سندھ میں چھ ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد دو ہزار چھ سو ستائیس،اسلام آباد میں تین سو تینتالیس ہو گئی،بلوچستان میں ایک ہزار سے زائد،گلگت بلتستان میں 339،آزاد کشمیر میں66 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سات ہزار نو سو اکہتر کرونا ٹیسٹ کیے گئے،این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے ایک لاکھ بیاسی ہزار ایک سو اکتیس ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: