پاکستان میں کرونا بے قابو۔۔۔

0

ملک بھر میں جان لیوا وائرس نے پنجے گاڑھ لئے۔۔24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 874 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ ہزار سات سو انسٹھ ہوگئی۔ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔گیارہ ہزار تین سو اکسٹھ مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں،جن میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ چار ہزار باون مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ چھ ہزار اکسٹھ ہے جبکہ ہلاکتیں ایک سو تین ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کرونا وائرس کے پانچ ہزار چھ سو پچانوے مریض سامنے آئے ہیں،جبکہ سو مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد دو ہزار تین سو تیرہ ہو چکی ہے جبکہ اموات ایک سو بائیس ہو گئیں۔
بلوچستان میں 978 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں چودہ افراد انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں تین سو 33 کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین سو تیرہ کرونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ چار افراد وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کرونا کے اب تک چھیاسٹھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ۔ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے آٹھ ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے،جبکہ اب تک ایک لاکھ 74 ہزار ایک سو ساٹھ کرونا کے تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کرونا سے متاثرہ چوراسی فیصد افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا،جبکہ متاثرہ سولہ فیصد افراد بیرونِ ممالک سے آئے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: