کرونا مزید7افراد کی جان لے گیا،اموات 6 ہزار 335 ہو گئیں

0
نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وبا کے 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کرونا کیسز کی تعداد2 لاکھ 97 ہزار 512 تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد 8 ہزار 909 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 82 ہزار 268 ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وبا سے مزید 7 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6335 ہو گئی۔ سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 41 ہو گئی،پنجاب میں 97 ہزار 44 ،خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 414 ،بلوچستان میں 13045،اسلام آباد میں 15714 ،آزاد جموں و کشمیر 2306 اور گلگت بلتستان میں 2948 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 218 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 7 ہزار 470 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے جن میں سے1 ہزار 50 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: