کرونا کا زور ٹوٹ گیا،کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی

0
کرونا وائرس سے کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے،، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 ہزار 205،سندھ میں 2 ہزار 415،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 255،اسلام آباد میں 175،بلوچستان میں 143، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 64 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں 96 ہزار 983،سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 827،خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 340،بلوچستان میں 12 ہزار 935،گلگت بلتستان میں 2 ہزار 935،اسلام آباد میں 15 ہزار 689 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 305 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کا کہنا ہےملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 84 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 925 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 585 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: