کرونا وائرس سے کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری

0
ملک بھر میں کرونا وائرس سے کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے،،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 ہزار 195، سندھ میں 2 ہزار 394، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141،گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 415 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 636، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 923، بلوچستان میں 12 ہزار 742، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 816، اسلام آباد میں 15 ہزار 578 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 59 ہزار 261 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: