کرونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی

0
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 ہزار 133، سندھ میں 2 ہزار 172،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 186، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 50 اور آزاد کشمیر میں 50 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 452، سندھ میں ایک لاکھ 19 ہزار 398،خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 724، بلوچستان میں 11 ہزار 654،گلگت بلتستان میں 2 ہزار 42،اسلام آباد میں 14 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 31 ہزار 102 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 256 نئے ٹیسٹ کئے گئے، ایک ہزار 217 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ اب تک 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: