مہلک وائرس کے وار جاری۔۔۔

0
کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے 3 ہزار 344کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ31 ہزار818تک جا پہنچی، جبکہ مزید 50افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 762 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 94 ہزار 528ہو چکی ہے،جبکہ 1 ہزار 526 کرونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 81 ہزار 317 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 871 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 28ہزار 116 ہو چکی ہے جبکہ اموات 1 ہزار 28 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 409 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 134 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کرونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 814مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 123 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 545 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کرونا کے اب تک 1 ہزار 288 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 35 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس کے ملک میں 93 ہزار 932 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک بھر کے ہسپتالوں میں کرونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1 ہزار 562 ہے، جن میں سے 467 وینٹی لیٹرز پر کرونا مریض ہیں،جبکہ گلگت بلتستان میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: