بھارتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے 270 ارب ڈالر کا پیکج

0
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے اور معیشت کی بحالی کے لیے 270 ارب ڈالر کے معاشی پیکج کا اعلان کیا جبکہ یہ معاشی پیکج انڈیا کی مجموعی قومی پیداوار کا 10 فیصد بنتا ہےحکومت کی جانب سےاتنی بڑی مالیت کےمعاشی پیکج کا اعلان کرنے پربھارتی شہریوں نےحیرت کا اظہار کیا اور انہوں نے مودی سرکار سے استفسار کیا کہ انڈیا اتنا بڑا ریلیف پیکج دینے کی معاشی طاقت رکھتا ہے۔
ٹوئٹر صارف ڈاکٹر ادت راج نے نریندر مودی سے سوال کیا کہ آخر اتنی بھاری رقم آئے گی کہاں سے؟ اور ساتھ ہی مودی پر تنقید کی کہ انہوں نے مزدوروں کے لیے تو کوئی پیکج متعارف کرایا ہی نہیں۔ایک اورٹوئٹر صارف نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا کر لکھا کہ اتنے پیسے تو ہوتے ہی نہی ہیں۔
ایک اور صارف نے راہول گاندھی کی کسی سوچ میں ڈوبی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر 270 ارب ڈالر میں کتنے زیرو ہوتے ہیں۔سنجو نامی صارف نے سوال کیا کہ انڈیا کا جی ڈی پی ہی پانچ فیصد ہے تو ریلیف پیکج دس فیصد کا کیسے ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: