جدید ٹیکنالوجی جرائم پیشہ افراد کیلئےکارآمد

سائنس اور ٹیکنالوجی یوں تو لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور محفوظ بنانے کیلئے تخلیق کی جاتی ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد کا شاطر ذہن انہیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے نہیں چُوکتے،،یہ الگ بات ہے کہ وہ جلد یا بدیر ان کا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے۔کچھ ایسا ہی واقعہ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایوکلڈ کی جیل میں سامنے آیا جب جرائم پیشہ افراد نے جیل میں قید اپنے ساتھیوں کو موبائل فون اور منشیات کی فراہمی کے لیے ڈرون کا استعمال کیا تاہم خفیہ کیمروں کی آنکھ سے نہ بچ سکے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قیدی جیل کے احاطے کے صحن میں کھڑا ہے اور آسمان پر نظر جمائے ہوئے ہے، اچانک آسمان سے ایک پارسل گرتا ہے جسے قیدی ایک کپڑے میں چھپا کر اندر لے جاتا ہے ،،، پولیس کے مطابق اس پیکٹ کے اندر موبائل فون منشیات موجود تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.