فکسنگ کیس،عمراکمل پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دو مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔ ۔قومی کرکٹر کونوٹس17مارچ منگل کو جاری کیا گیا،تحریری جواب 14روز میں جمع کرانا ہوگاعمر اکمل پر آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا،اس قانون کے تحت کرپشن کی پیشکش کی صورت میں کھلاڑی کا پی سی بی ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بروقت آگاہ کرنا ضروری ہے اور تاخیر کی صورت میں کھلاڑی کو کارروائی کا سامنا کرناپڑتا ہے اور جرم ثابت ہونے پر کھلاڑی کو کم ازکم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ تاحیات پابندی کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔بورڈ نے چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے الزامات کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری کی نہ کسی واقعہ کی نشاندہی کی، البتہ یہ ضرور کہا کہ اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا،طریقہ کار کے مطابق عمر اکمل نے الزامات کو تسلیم کرلیا تو سزاسنا دی جائے گی۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: