مجھے سماٹ لاک ڈاؤن کی سمجھ نہیں آ رہی ہے،شاہد آفریدی

0
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مارکیٹ میں لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘ساری قوم کا شکریہ ادا کروں گا جس نے مجھے اور میرے پورے گھر والوں کو دعاؤں میں یاد رکھا لیکن مجھ میں ایسی کوئی علامات نہیں تھیں’۔کرونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘جس دن ہوا تھا اس کے بعد تین چار دن تھوڑے مشکل تھے جس کے بعد کافی بہتری آرہی تھی لیکن میں نے شروع کے دو تین دن کے علاوہ قرنطینہ نہیں کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب بہتری آئی تو میں کمرے سے باہر آیا اور اپنے معمولات اور سرگرمیاں بحال کردیں کیونکہ بستر پر لیٹا رہتا تو میرے لیے مشکل ہوجاتا اس لیے میں 100 فیصد تو نہیں 50 فیصد ٹریننگ کررہا تھا’۔سابق کپتان نے کہا کہ ‘ٹریننگ شروع کی تو مجھے بھوک لگ رہی تھی اور کھانا کھانے کو دل چاہتا تھا کیونکہ شروع میں ایک دو دن کھانے میں ذائقہ نہیں آرہا تھا’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں خود ہی اپنا ڈاکٹر بن گیا تھا،فاصلے اور صفائی کے حوالے سے احتیاط کرنے کی سخت ضرورت ہے’۔شاہد آفریدی نے کرونا وائرس سے متعلق کہا کہ ‘یہ ایک ایس بیماری ہے کہ اس کو بالکل سرپر بھی نہیں چڑھانا چاہیے لیکن ساتھ میں احتیاط بہت ضروری ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اپنا خیال خود رکھنا پڑے گا، ہمارے ہاں کووڈ-19 سے پہلے غربت اور بے روزگاری کا مسئلہ ہے،کووڈ-19 تو ختم ہوجائے گا لیکن کووڈ-19 سے بڑی بیماری بے روزگاری ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں سوچتا ہوں کہ کووڈ-19 کے بعد کیا ہوگا کیونکہ میں ایسے لوگوں سے مل کر آیا ہوں جو مشکل میں ہیں’۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: