سیلفی لینےکےشوق نےمحمد حفیظ کوآئسولیٹ کرادیا

0
سیلیف لینے کے شوق نے محمد حفیظ کو آسو لیٹ کر ادیا،،،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بائیو سیکیورٹی پروٹوکول توڑنے پر پر قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آئسولیٹ کردیا گیا، پی سی بی حکام کے مطابق آل راﺅنڈر ٹیم ہوٹل سے متصل گولف کورس میں 90 سالہ خاتون کیساتھ کے ساتھ تصویر بنوائی اور تصویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ نے 2 میٹر پر مشتمل سماجی فاصلے کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، جس پر منیجمنٹ نے ٹیم ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد محمد حفیظ کو آئسولیشن کرنے کا فیصلہ کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا کرونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیا گیا تھا، جس کا رزلٹ جلد متوقع ہے،نتیجہ منفی آنے کے بعد ہی محمد حفیظ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرسکیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: