کرونا کے سبب کھیل بھی محدود!!!

0
ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کرکٹرصہیب مقصود کو مہنگی پڑ گئی۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صہیب مقصود کا آن لائن ٹیسٹ کے دوران گھٹنہ شدید زخمی ہوگیا،وہ گھر میں آن لائن ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے کہ پاس رکھی شیشے کی میز ٹوٹ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک حادثہ تھا،زخم گہرا آیا ہے،ڈاکٹرز کو تصاویر بھجوائیں ہیں،کیونکہ ان دنوں ہم سب ہسپتالوں میں جانے سے کافی خوفزدہ ہیں۔صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ حادثہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوران پیش آیا،ٹیبل کا شیشہ گھٹنے پر گرنے سے گہرا کٹ لگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران فٹنس ٹیسٹ کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں،خوشی ہے کہ میں نے پھر بھی تمام ٹیسٹ مکمل کرلیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: