کوئی دشمن ملک ہو یا کوئی وبا،پاک فوج قوم کی حفاظت کیلئے سربکف

پاک فوج میدان جنگ سےمیدان عمل میں آ گئی،،، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم دے دیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کرونا وبا کے مسئلے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے اور پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیاررہنے کا حکم دے دیا گیا ہے،پاک فوج مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہے۔خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کی خدمت اور حفاظت ہمارا مقدس فریضہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم کے تحفظ کی کوشش میں پاک فوج اپنا بھرپور کردارادا کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی حکمت عملی کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: