چین سمیت دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے تیزوارجاری

0
چین میں کورونا وائرس مزید42 افراد کو نگل گیا جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد2 ہزار912 تک جا پہنچی ہے،، چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق بیجنگ میں مزید202افرادمیں کروناوائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ 41ہزار 625مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35 ہزار رہ گئی ہے۔صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،،ہسپتالوں سے 52 فیصد مریض ڈسچارج ہو چکے ہیں۔چین کے صوبے ووہان سے پھیلنے والے وائرس نے تیزی سے دنیا کے 60 ممالک میں پھیل چکا ہے۔دنیا بھر میں اموات 3000 سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ،88 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں،،ادھر چین کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ اموات کا سامنا کرنے والے ملک ایران میں بھی نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا،،ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو وینٹیلیٹرز تیار رکھنے کی اپیل کر دی،، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس ادھانوم گریبیسس نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن تھراپی اہم علاج ہے ،،تما م ہسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی یقینی بنائی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ وائرس 60 سے زیادہ عمر کے افراد کو شکار کرتا ہے،،معمر افراد بھی وائرس کا نشانہ بنتے ہیں،،تاہم شرح اموات صرف 2 سے 5 فیصد ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: