کورونا وائرس کےخلاف جنگ،ملک بھرمیں انتظامات مزید سخت

0
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ایران کے بعد چمن میں پاک افغان سرحد آج سے ایک ہفتے کے لیے بند کر دی گئی ہے،،باب دوستی پر7مارچ تک ہر قسم کی آمدورفت معطل رہے گی،، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،،ادھرایران بارڈر 9ویں روز بھی بند ہے،ایران سے مزید ایک ہزار تین سو اکتیس پاکستانی شہری تفتان پہنچ گئے ہیں ،،ایران سے آئے افراد کی سکریننگ کی جارہی ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔خطرناک وائرس سے کے پھیلاؤ سے بچاؤص کے لیےسندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کراچی میں ٹیوشن اور کوچنگ سینٹرز بھی ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔ادھرجامعہ کراچی میں آج ہونے والے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں تمام امتحانات کی تاریخ بدل دی گئی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک مریض کی فیملی کلیئر قرار دے دی گئی ہے،دوسرے کےاہل خانہ کو آبزرویشن میں رکھا گیاہے۔چاروں متاثرہ افراد کی حالت بہتر ہےجلد صحتیاب ہو جائیں گے،،انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا ضروری نہیں ہے،،ادھرچین میں7پاکستانی طلبا میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سےچھ پاکستانی طلبہ صحتیابی کے بعدہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔ادھرعالمی ادارہ صحت نے چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات پراظہار اطمینا ن کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: