کورونا 105 ممالک میں جا پہنچا ۔۔۔بڑاچیلنج بن گیا

0
چین میں کوروناوائرس سےمزید 22افرادجان کی بازی ہار گئے،،جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3ہزار119 ہوگئی،،جبکہ مزید44 افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے،چین میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 80 ہزار 735 ہوگئی ہے۔خطرناک وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے لگا، دنیابھرمیں کوروناوائرس سےمتاثرہ ممالک کی تعداد 105 ہوگئی،،تاہم اٹلی ،ایران ، امریکہ،جنوبی کوریا،سعودی عرب سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں آ گئے،، کوروناوائرس سےایران میں مزید 49 افراد لقمہ اجل بن گئے،،ایرانی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 194 ہوگئی ہے۔ جبکہ اٹلی میں ایک ہی دن میں 133 افراد ہلاک ہو گئے،،اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ادھرامریکا اور جنوبی کوریا میں مزید 2،2 افراد ہلاک ہو گئے۔ جنوبی کوریامیں7 ہزار313افرادکو کورونا اپنا شکار بنا چکا ہے۔سعودی عرب میں کوروناکے 4نئےکیسز سامنے آگئے،،تعداد 11 ہو گئی،،کورونا وائرس کے خدشے کے باعث سعودی عرب میں آج سے تمام سکولز اور یونیورسٹریز تا حکم ثانی بند رہیں گی،،سعودی وزارت خارجہ نے آن لائن تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،،سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کو بھی بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب فرانس میں کوروناوائرس سےمزید 3اموات کے بعد تعداد 19 ہوگئی،، سپین میں کروناوائرس سے17اموات ہو گئی جبکہ 674نئےکیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔سویٹزرلینڈمیں کوروناوائرس سے2،،برطانیہ ،نیدرلینڈ ،آسٹریلیا میں ،3،3عراق میں 6ہلاکتوں جبکہ مصر،تھائی لینڈ،تائیوان،ارجنٹائن میں کوروناوائرس سے ایک ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار827 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار 970 افراد متاثر ہو ئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: