دنیا بھرمیں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ 84 ہزار 972 ہو گئی

0

کرونا وائرس کےدنیا بھر میں 38 لاکھ 67 ہزار 378 مریض ہسپتالوں،قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،جن میں سے 58 ہزار 421 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 51 لاکھ 75 ہزار 416 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔
امریکا میں کرونا وائرس سےاب تک 1 لاکھ 24 ہزار 281 افراد موت کےمنہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 62 ہزار 554 ہوچکی ہے،کرونا مریضوں کی تعداد کےحوالے سےممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پرہےجہاں مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 92 ہزار 474 تک جا پہنچی ہےجبکہ یہ وائرس 53 ہزار 874 زندگیاں نگل چکا ہے،برطانیہ میں کرونا سےاموات کی تعداد 43 ہزار 81 ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 862 ہوچکی ہے
بھارت میں بھی کرونا وائرس کےمریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اوروہ اس فہرست میں چوتھے نمبرپرآ گیا ہے،بھارت میں کرونا سے 14 ہزار 907 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ اس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہو گئی،اٹلی میں اس وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 644 ہوچکی ہیں،فرانس میں کروناکےباعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہوگئیں،سپین میں کرونا سےاب تک اموات 28 ہزار 327 ہو چکی ہیں،جرمنی میں کرونا سے کُل اموات کی تعداد 9 ہزار 3 ہوگئی ہے
کرونا وائرس سےروس میں کل اموات 8 ہزار 513 ہوگئیں،پیرومیں 8 ہزار 586 افراد وائرس کا شکار بن چکے ہیں،،ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 996 ہو گئی جبکہ کل کیسز 2 لاکھ 12 ہزار 501 ہوگئےہیں،ترکی میں وائرس سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 25 جبکہ کُل کیسز کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار 657 ہو گئی ہے،،سعودی عرب میں کرونا وائرس اب تک کل 1 ہزار 387 افراد کو نگل چکا ہےجبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 267 تک جا پہنچی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: