دنیا بھرمیں کرونا سے 248,286 افراد ہلاک ،،3,566,295 افراد متاثر

0
گزشتہ چارمہینوں سے کروناوائرس کا پھیلاؤ تیزی سےجاری ہے اور 212 ممالک اورمختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں،،دنیا بھرمیں کرونا سے پینتیس لاکھ چھیاسٹھ ہزارسےزائد افراد متاثراوردولاکھ اڑتالیس ہزارسےزائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گیارہ لاکھ چون ہزار سےزائد افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں
کرونا وائرس سےامریکا سب سےزیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں ایک ہزار ایک سو پچاس سے زائد اموات ہوئیں، جس سےامریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 68 ہزار 5 سو سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار کیسز سامنے آئے۔
اٹلی میں کرونا 28ہزار 8 سو زائد انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 10 ہزارسےزائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے،جن میں سے 81 ہزارمریض صحت یاب ہوئے،برطانیہ بہت تیزی کےساتھ ہلاکتوں میں اٹلی کے بہت قریب پہنچ چکا ہے،برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 315 مریض ہلاک ہوئے، اوروائرس اب تک 28ہزار 4 سو سے زائد افراد کی جانیں لےچکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 86 ہزار سےبڑھ گئی ہے،سپین میں 25ہزار2سو سےزائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ فرانس میں 24ہزار 8 سو سے زائد افراد وائرس کا شکارہوکرمرچکے ہیں،برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 7ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکےہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ سےبڑھ چکی ہے۔
بیلجیئم میں 7,844، جرمنی میں 6,866 ، ایران میں 6,203 ، نیدرلینڈزمیں 5,056 افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں،چین میں 4,633 ،ترکی میں 3,397، انڈیا میں 1,391،روس میں 1,280 اوراسرائیل میں 232 کرونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: