دنیا میں کرونا کے 28 لاکھ سےزیادہ مریض،ایک لاکھ 97 ہزار ہلاکتیں

0
کورونا وائرس کے باعث امریکا میں اب تک 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 52 ہزار 193 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا میں ہر 6 میں سے ایک شہری کروناوائرس کے باعث بے روزگار ہو چکا ہے اور ڈپریشن لیول 1930 میں آنے والے گریٹ ڈپریشن سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔امریکا کے ہسپتالوں میں 7 لاکھ 62 ہزار 421 کرونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 97 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 432 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔
سپین میں کرونا کے اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 764 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 22 ہزار 524 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں وباء سے مجموعی اموات 25 ہزار 969 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 994 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کرونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں22 ہزار 245 ہوگئیں جبکہ کرونا کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 828 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 760 ہو گئی جبکہ کرونا کے کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 999 ہو گئے۔ برطانیہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار 506 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 464 ہو گئی۔ترکی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 600 ہو گئی جبکہ کل کیسز 1 لاکھ 4 ہزار 912 ہو گئے۔ایران میں وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 581 ہو گئی جبکہ کل کیسز 88 ہزار 194 ہو گئے۔ سعودی عرب میں اب تک کل اموات 127 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 102 تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا وہاں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 816 ہو گئے۔ وائرس سے روس میں کل اموات 615 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 622 ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: