بھارت،گھر میں ستائی ہوئی عوام نے اب باہرنکلنا شروع کردیا

0

متعدد ممالک میں عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے بے شمار واقعات سامنے آرہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کو انوکھی سزائیں بھی دے رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
اب حال ہی میں بھارت میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے واقعات کو روکنےکے لیے دہلی پولیس نے انوکھی حکمت عملی اپنائی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے اپنے آپ کو کرونا وائرس زومبی میں تبدیل کردیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے وائرس سے بچنے والا حفاظتی لباس زیب تن کرنے کے ساتھ ساتھ سر پر کرونا وائرس جیسا ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے
دہلی پولیس کے مطابق حکمت عمل سماجی دوری اختیار کرنے کو فروغ دینے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: