پیراگوئےمیں کرونا وائرس کوالوداعی پارٹی،ہزاروں لوگوں کاجشن

0

عالمی ادارہ صحت کی جانب سےخبردار کرنے کے باوجود 10 ملین سے زائد آبادی والے ملک کے مشہورچارلس برج پرہزاروں کی تعداد میں افراد نےجمع ہوکرخوب ہلہ گلہ کیا اورپابندیاں ختم ہونے پرایک دوسرے سے گھل مل گئے۔پارٹی کی خاص بات برج پر سجے کھانے کا ٹیبل تھا جو 500 میٹر طویل تھا جس پر انواع اقسام کے کھانے موجود تھے اور ٹیبل کے دونوں جانب بیٹھے شہریوں نے بڑے شوق سے اپنے پسندیدہ کھانے کونوش فرمایاشرکا نے سماجی فاصلوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑا دیا، پرہجوم ماحول میں ایک دوسرے سے گھل مل گئے اور کرونا وائرس کو الوداع کہہ کر خوشیاں مناتے رہے، 30 جون تک ایک کروڑ سے زائد آبادی والے ملک پیراگوئےمیں 12 ہزارافراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئےتھےجب کہ 350 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: