تھائی لینڈ سے آئے پاکستانی فنکاروں کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے

0

تھائی لینڈ سے پاکستان لائے گئے ہوٹلوں میں مقیم فنکاروں کے کرونا ٹیسٹ منفی آ گئے ،سب نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔محب مرزا،صنم سعید، شمعون عباسی اور سارہ لورین فلم ’’عشرت میڈ ان چا ئنہ ‘‘ کی ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ میں پھنس گئے تھے جنہیں حکومت نے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لانے کا انتظام کیاتھاواپسی پر انہیں ہوٹلوں میں رکھ کر کرونا ٹیسٹ لئے گئے تھے جن کی رپورٹ گزشتہ روز منفی آگئی جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل گئی ۔ اداکار شمعون عباسی نے بتایا کہ ان کے اور دیگر ساتھیوں کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں جس پر انہیں گھر جانے کی اجازت ملی اور سب ہوٹلوں سے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: