کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے آدھا لاہور سیل کرا دیا

0

کرونا وبا بے قابو ہونے پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 7 اور ملک بھر کے 20 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، لاہور کے 21 علاقوں کی 61 گلیاں، محلے اور بلاکس بند کر دئیے گئے۔
کرونا وائرس کے باعث لاہور کے جن علاقوں کو بند کیا گیا ہے کہ رام نگر، بلال پارک،عبدالکریم روڈ، عثمانیہ کالونی اور رائل پارک شامل ہیں۔کریم پارک کے بلاک نمبر 2، 3، 4 اور امین پارک کی گلی نمبر 1 کو بھی بند کر دیا گیا ۔ تاجپورہ کی گلی نمبر 4 اور نظام آباد ای بلاک کی گلی نمبر 1 کو مکمل طور پر سیل کیا جا چکا ہے۔ تاجپورہ شاہ عالم کالونی کی گلی نمبر 2، علی محمد پارک کی گلی 3 بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ جوہر ٹاؤن کے بلاک بی، ایف 2، جے 2 اور بلاک جی 3 کو بند کر دیا گیا ہے۔
اگر پوش علاقوں کی بات کی جائے تو کنال ویو سوسائٹی کے بلاک بی، واپڈا ٹاؤن کے بلاک ایف 2، گلبرگ اے کا بلاک 3، بندو خان سویٹس سے مسجد طلحہ تک اور ندیم تکہ سے طارق کباڑیئے تک کا علاقے مکمل سیل کردیا گیا اس کے علاوہ گلبرگ بلاک بی 1، بی 2 اور بی 3 مکمل طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی ایچ اے فیز 1 اور فیز 5 کے تمام سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جبکہ عسکری 10 اور کیولری گراؤنڈ کا شیراز ولاز بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ادھر بارہ دری معصوم شاہ روڈ کی گلی نمبر 2 سربمہر کر دی گئی جبکہ شاد باغ کی گلی نمبر 2، شمع کالونی کی گلی 4 بھی بند کردی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ گلستان کالونی کی گلی نمبر 26,15,13,11,9,8,5 اور 27 بھی سیل کر دی گئی جبکہ قائد ملت کالونی اورکچا جیل روڈ بھی بندکر دیا گیا۔غوثیہ کالونی، الحمد کالونی اور طارق کالونی بھی آمدورفت کے لیے بند ہو گئی۔
مناواں میں بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم کا بلاک اے اور بلاک بی سربمہر کر دیا گیا جبکہ حسین پورہ اور ایک مینار والی مسجد کا علاقہ بھی بند کر دیا گیا ہےاس کے علاوہ سراج پورہ اور بلال کالونی، دھوبی محلہ جلو موڑ اور باٹا پور کا علاقہ بھی سیل ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: