کرونا کے شکار 71 سالہ شخص کی ہسپتال میں آخری سالگرہ

0
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کرونا میں مبتلا بزرگ شہری اسد نوید نے گزشتہ دنوں اپنی 71 ویں سالگرہ ہسپتال میں ہی منائی،،انہوں نے طبی عملے سے فرمائش کرکے سالگرہ کا کیک منگوایا

چند روز قبل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کرونا کا شکار اسد نوید طبی عملے کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیا کوآرڈینیٹر توحید ذوالفقار کاکہنا ہے کہ اسد نوید گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ انہیں 3 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں طبیعت کی زیادہ خرابی کے باعث وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

 

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: