کرونا کے باعث سعودی عرب میں 30 پاکستانی جاں بحق

0
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹاؤن ہال اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کرونا وبا کے تناظر میں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ سعودی عرب میں 150 پاکستانی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 30 لقمہ اجل بنے۔ سعودی حکومت اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن سمیت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 209 سے زیادہ ممالک اور ریاستیں کرونا کا نشانہ بن چکی ہیں۔ دنیا بھر میں 38 لاکھ کے قریب لوگ وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں 22 ہزار افراد اس وائرس کا شکار ہونے ہیں اور 500 کے قریب اموات ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اموات کی شرح ہمارے ہاں زیادہ نہیں ہے۔ اندازہ ہے کہ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں اس وبا کا نقطہ عروج ہو گا اور ہم اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: