فرانس میں چند روز کےدوران کرونا سے 1300 یہودیوں کی ہلاکت

0

کرونا کی وبا کے نتیجے میں فرانس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک اور بیمار ہوئے ہیں لیکن حیران کن طور پرفرانس میں کرونا کے نتیجے میں چند روز میں 1300 یہودی بھی ہلاک ہوگئے اور اتنی بڑی تعداد میں یہودیوں کی ہلاکت حیران کن بتائی جاتی ہے
اگرچہ فرانس میں یہودیوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے اور یہ تعداد ملک کی 6 کروڑ 80 لاکھ آبادی کا 7 فی صد بنتی ہے۔ یہودی ٹیلی گرافک ایجنسی کے مطابق یہودیوں کی میتوں کی تدفین کرنے والی تنظیم "شیورا قادیشا” کا کہنا ہے کہ فرانس میں کرونا سے مرنے والے کل افراد میں 5 فی صد یہودی ہیں
"شیورا قادیشا” سوسائٹی کے مطابق کرونا سے ہلاک ہونے والے سیکڑوں یہودیوں کوتدفین کے لیے ان کی وصیت کےتحت اسرائیل منتقل کیا گیا ،،، اگرچہ کرونا سے ہلاک ہونے والے فرانسیسی یہودیوں کی تعداد پر سوالیہ نشان ہے مگر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فرانس میں کرونا سے ہلاک ہونے والے یہودیوں کی تعداد 2 ہزار تک ہوسکتی ہے جو کل ہلاکتوں کا 7 اعشاریہ سات فی صد ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: