پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ

0
پاکستان میں جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی جبکہ چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے۔ آج ملک میں کرونا وائرس کے مزید نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد 249 ہوگئی ہے جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 887 تک جا پہنچی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹر کے ذریعے اعداد و شمار بتائے جس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں 176، لاہور 51، گوجرانوالہ 6، گجرات 5، جہلم 3، راولپنڈی اور ملتان میں دو دو جبکہ فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین ، رحیم یار خان اور سرگودھا کا ایک ایک کیس شامل ہے۔ادھر ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 132 تک جاپہنچی جبکہ سندھ میں مجموعی مریضوں کی تعداد 374 تک جاپہنچی۔ادھر بلوچستان میں کرونا وائرس سےپہلی ہلاکت ہوئی جہاں کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج 66 سالہ مریض انتقال کرگیا جبکہ مزید 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہونےکے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 110 ہوگئی۔اسی طرح خیبر پختونخوا میں مزید 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی۔صوبائی وزارت صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 16، پشاور میں 10، مردان میں 6، مانسہرہ میں 3، بونیر، چارسدہ اور کرک میں ایک، ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔گلگت بلتستان میں بھی مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ کیسز کی تعداد 80 ہوگئی جن میں سے25 مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ضلع نگر میں 34، اسکردو میں 16، گلگت اور شِگر میں 13، 13، کھرمنگ میں 3 اور استور میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔سرکاری پورٹل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور مجموعی تعداد 15 بتائی گئی جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کا اب تک ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں بلوچستان میں ایک، خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص جان لیوا وائرس کی بھینٹ چڑھ چکا ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: