سب سے ہولناک دن،،کرونا سے28اموات،تعداد327ہوگئی

0

ملک بھر میں جان لیوا وائرس نے پنجے گاڑھ لئے۔۔ کرونا سےہونےوالی اموات میں سے سب سے زیادہ114 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئیں جبکہ سندھ میں92 اور پنجاب 100،گلگت بلتستان3،بلوچستان14 اوراسلام آباد میں کرونا سے4 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں
ملک بھر سے کورونا کے مزید 730 کیسز سامنے آئے اور 28 ہلاکتیں بھی ہوئیں اورمرنے والوں کی یہ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ ہے ،،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 187 کیسز 9 اور ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ سندھ 335 کیسز اور 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 176 کیسز اور 10 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز اور ایک ہلاکت، بلوچستان ایک ہلاکت، گلگت بلتستان میں 10 کیسز اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں میں خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے جہاں اب تک 114 افراد جان گنوا چکے ہیں اس کے بعد پنجاب میں وائرس کا شکار ہوکر 100 افراد لقمہ اجل بن گئے،، سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں کرونا 14 افراد کی جان لے گیا ،،،اگر مریضو کی بات کی جائے تو پنجاب میں کیسزکی مجموعی تعداد پانچ ہزار 827 ہوگئی ہےجبکہ 1380 افرادصحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں،سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار291 تک پہنچ گئی اور963مریض کرونا سے صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،
خیبرپختونخوا میں کیسز کی مجموعی تعداد2160 سےبڑھ گئی اور وائرس سے متاثرہ 562افراد صحت یاب ہوچکے ہیں،بلوچستان میں کیسزکی مجموعی تعداد853سے تجاوز کرگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد177 ہوچکی ہے،اسی طرح آزادکشمیرمیں متاثرین کی مجموعی تعداد65سے تجاوز کرگئی جبکہ گلگت بلتستان میں کیسز کی مجموعی تعداد320 ہوگئی اور اب تک وائرس سے متاثرہ222 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں ۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: