پاکستان میں کرونا کی دہشتگردی کم نہ ہوسکی

0

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کرونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی تاہم اس میں سے 3233 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے شکار 301 مریض جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ111مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں کرونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد104 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 91، بلوچستان میں14 اورگلگت بلتستان میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی تشخیص کےلیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5640ہے،اس کےعلاوہ سندھ میں 4956، خیبر پختونخوا 1984، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں 261، گلگت بلتستان میں 320 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: