کرونا پاکستانیوں کے خلاف شکنجہ مزید کسنے لگا

0
کو وِڈ نائنٹین وائرس کی عالمگیر وبا سے پاکستان میں کیسز کےساتھ ساتھ ساتھ اموات میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ملک بھرمیں اب تک مرنے والوں کی تعداد 281 تک جاپہنچی ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر تیرہ ہزار تین سو اٹھائیس ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 18 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک تین ہزار انتیس مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 98 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 83 اموات، سندھ میں 81 اموات، بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔
پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,446 ہو گئی جبکہ سندھ میں 4,615 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1,864، اسلام آباد میں 245 ہو گئی، بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318 کرنا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 59 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 391 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 50 ہزار 756 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: