پاکستان میں بھی کرونا کے وار مزید تیز ہوگئے

0
دنیا کے مخلتف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کے وار مزید تیز ہوگئے اور اس مہلک وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد کوموت کی نیند سلا دیاجس سےملک میں اموات کی تعداد 253 تک جا پہنچی جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کرگیارہ ہزار نو سو چالیس ہو گئی۔
کرونا وائرس سے مرنے والوں میں خیبرپختونخوا کے ڈاکٹر محمد جاوید بھی شامل ہیں ،،، پشاور کےحیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے سات سو پچاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد زیرعلاج مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار نوسو بتیس ہوگئی جن میں سےایک سو گیارہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک دو ہزار سات سو پچپن مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 16 اموات بھی رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد نواسی ہے، اس کے بعد سندھ میں 75 ، پنجاب میں 73 ، بلوچستان میں 10 جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات ہوئیں۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے جس کے باعث حکومت نے لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: