جان لیوا وبا جیل میں بھی پہنچ گئی

0
منشیات سمگلنگ کیس کا ملزم عابد گزشتہ ماہ ہی اٹلی سے واپس آیا تھا جسے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جیل منتقل کیا گیا تھا ، ملزم نے بخار کی شکایت کی تھی جس پر اس کا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیاہے ۔جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے قیدی عابد نے18 مارچ کو بخار کی شکایت کی تھی جبکہ 21 مارچ کو اس کا ٹیسٹ کرایا اور گزشتہ رات قیدی عابد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ کرونا کے شکار قیدی عابد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عابد نامی قیدی گزشتہ ماہ اٹلی سے وطن واپس آیا اور ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران اس سے منشیات برآمد ہوئیں جس پر اسے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکےجیل منتقل کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: