کرونا نے دنیا کی سب سے بڑی شوبز انڈسٹری کو بھی ویران کردیا

کورونا وائرس نے جہاں عالمی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب کیے ہیں وہیں اس نے ہالی ووڈ کو رونقوں کو بھی اجاڑ دیا ہے،سینما اور تھیٹرز میں ویرانی چھائی ہےجبکہ اربوں کھربوں کےبجٹ سےبننے والی تقریباً تمام زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ بند ہوگئی ہے ۔صرف یہی نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ شعبے سے جڑے کئی بڑے اور مہنگے ترین ایونٹس بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے میلے میٹ گالا کی تقریب 4مئی کو منعقدہونا تھی لیکن حالیہ صورتحال کے باعث انتظامیہ نے اس تقریب کو ملتوی کرنا ہی مناسب سمجھا۔جان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث کانز فلم فیسٹیول کو بھی ملتوی کردیا گیا،،، دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس 12 سے 23 مئی تک سجنا تھاموسیقی کےشعبے کے اہم ترین بل بورڈ میوزک ایوارڈز کی تقریب بھی کورونا وائرس کی نذر ہوگئی تاہم اس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔55 ویں اے سی ایم ایوارڈز کی تاریخ کورونا وائرس کی دہشت کے پیش نظر 5 اپریل سے بڑھا کر ستمبر تک کردی گئی ج کہ آئی ہارٹ ریڈیو میوزک ایوارڈز جو کہ 29 مارچ کو منعقد ہونے والے تھے کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔امریکا میں منعقد ہونےوالے 19 ویں ٹریبیکا فلم فیسٹیول بھی ملتوی کردیا گیا ۔ یہ فیسٹیول رواں سال 15 سے 26 اپریل تک منعقد ہونا تھا، جبکہ گزشتہ روز 22 مارچ کو لاس اینجلس میں کڈز چوائس ایوارڈ کی تقریب بھی منسوخ کرنا پڑی تھی۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: